Advertisement

جہاز میں لگا ’بلیک باکس‘ کیا کام کرتا ہے؟

دنیا میں کہیں بھی ہونے والے جہاز حادثے کے بعد خبروں میں سب سے زیادہ تذکرہ بلیک باکس کا ہوتا ہے۔

ریسکیو حکام حادثے کے مقام پر زخمیوں اور لاشوں کی تلاش کے بعد جو سب سے پہلا کام کرتے ہیں وہ بلیک باکس کی تلاش ہوتا ہے۔

بلیک باکس کیا ہے اور کسی بھی جہاز حادثے میں یہ اہمیت کا حامل کیوں ہوتا ہے ، آیئے اس بارے میں آپ کو مختصراً بتاتے ہیں۔

بلیک باکس جہاز میں لگا ایک فلائیٹ ریکارڈر ہوتا ہے جو جہازوں میں دوران پرواز ہونے والی معلومات اکھٹا کرنے کے لیے لگا یا جاتا ہے۔

بلیک باکس میں موجود وائس ریکارڈرمیں کاک پٹ میں دوران پرواز ہونے والی گفتگو، ریڈیو نشریات سمیت انجن کا شور بھی اس میں ریکارڈ ہوتا ہے۔

Advertisement

بلیک باکس میں فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر نامی ایک چھوٹا کمپیوٹر موجود ہوتا ہے جس سے پرواز کی رفتار، پوزیشن اور اونچائی کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔

کسی واقعے یا حادثے کی صورت میں اس سے ملنے والی اہم تکنیکی معلومات حادثے کی تفتیش میں مددگار ثابت ہوتی ہے جس سے اصل مسئلے کا تعین کیا جاتا ہے۔

بلیک باکس کی بناوٹ کچھ ایسی ہوتی ہے کہ اسے انتہائی گرمی، سردی، آگ اور پانی سے بھی نقصان نہیں پہنچتا اور اس میں ایک ٹرانسمیٹر لگا ہوتا ہے جو کسی حادثے کی صورت میں اسے ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بلیک باکس اگر پانی میں ہو تب بھی اس میں لگے ٹرانسمیٹر سے 30 دن تک سگنلز آتے رہتے ہیں۔

بلیک باکس کو محفوظ رکھنے  کے لیے طیارے کے پچھلے حصے میں نصب کیا جاتا ہے کیونکہ حادثے کی صورت میں طیارے کا پچھلا حصہ عموماً محفوظ رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version