Advertisement

غاصب بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی جاری، 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج پلوامہ اور سری نگر اضلاع میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

Advertisement

بھارتی فوجیوں نے دو نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے بٹ پورہ نائنہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ہے۔

بھارتی فوجیوں نے ایک اور نوجوان کو سری نگر کے علاقے حضرت بل میں تلاشی اور آپریشن کے دوران شہید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کا عالمی دن؛ مقبوضہ کشمیر میں 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ اور درجنوں نظر بند

انتظامیہ نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے جبکہ بھارتی فورسز نے صحافیوں کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری میں جس میں اب تک اس ماہ کے دوران 8 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںمقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں پر گہری تشویش ہے، وزیر خارجہ

Advertisement

اس کے علاوہ 407 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور 3 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version