Advertisement

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کی خصوصی تیاریاں

کورونا وائرس کے دوران پہلی بار لوگوں کو رمضان میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں عبادت کی اجازت دی جائے گئی اس حوالے سے خصوصی تیاریاں  کی جارہی ہیں۔

سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے حرمین شریفین کے انتظامی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان السدیس کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں رمضان المبارک میں کورونا ایس او پیز، سماجی فاصلے سمیت کورونا پابندیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں رمضان میں لوگوں کو عبادت کے لئے سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا گیا۔

شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان نے کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی پر زور دیا۔

Advertisement

شیخ ڈاکٹر عبدا لرحمان نے کہا کہ غیر منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کو بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بوسٹر ڈوزلگوانے کے بعد ایپ پر مکمل طور پر ویکسین شدہ  رجسٹر کرانا ہوگا کیوں کہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو مقدس مساجد میں گزارنے کی واحد شرط مکمل طور پر ویکسین شدہ ہونا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے خادمین کو رمضان میں عبادت کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version