Advertisement

یوکرین کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ  سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس  یوکرین کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق روسی خبر رساں ادارے (تاس) نے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے حوالے سے کہا کہ روس یوکرین کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

روس نے گزشتہ ہفتے یوکرین پر حملہ شروع کیا تھا جس میں اس نے یوکرین کو غیر عسکری کرنے کے لیے ایک خصوصی آپریشن کا نام دیا تھا جسے کیف اور یورپی ممالک  نے پروپیگنڈے کے طور پر مسترد کر دیا تھا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ  نے کہا ہے کہ یوکرین پر گزشتہ جمعرات سے شروع ہونے والے روسی حملوں میں اب تک کم از کم 136 شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں 13 بچے بھی شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق اب تک کی لڑائی میں 400 یوکرینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Advertisement

تاہم اقوام متحدہ کے مہاجرین کی فلاح کے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر کی ترجمان لز تھروسل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والے یوکرینی شہریوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

یو این ایچ سی آر کی ترجمان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گولہ باری، فضائی حملوں اور بڑے بم حملوں میں ہوئی ہیں۔

یوکرین کی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 352 شہری ہلاک اور 1684 زخمی ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version