روس یوکرین تنازعہ: فرانس کا اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں یورپی ملک فرانس نے اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا کہہ دیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے تنازعے کی روشنی میں اگر ان کی روس میں موجودگی ضروری نہیں تو وہ فوراً وہاں سے نکل جائیں۔
فرانس کے علاوہ دیگر ممالک بھی اپنے شہریوں کو یہ ہی مشورہ دے رہے ہیں۔
برطانوی دفتر خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو روس چھوڑنے کا کہا ہے اور اسے روسی معیشت کے بڑھتے ہوئے اتار چڑھاؤ کے طور پر بیان کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو یہی مشورہ دیتے ہوئے متعدد عوامل کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں روسی حکومت کے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے امریکی شہریوں کے خلاف ہراساں کیے جانے کا امکان بھی شامل ہے۔
امریکا کی جانب سے روس پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔
امریکا نے روس کی 22 دفاعی کمپنز پر پابندی عائد کر دی ہے جس میں روسی فوج کے لیے لڑاکا طیارہ تیار کرنے والی کمپنیز بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News