Advertisement

یورپی یونین کا یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین  نے یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  یورپی یونین نے یوکرین کے ساتھ ایک معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت وہ کیف کو خفیہ معلومات فراہم کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ  انٹیلی جنس شیئر نگ  میں سیٹلائٹ تصاویر شیئر کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے سفیروں کو گزشتہ روز ایک میٹنگ کے دوران اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ معاہدہ ایک سال تک جاری رہے گا اور ضرورت پڑنے پر اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔

تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا یہ معاہدہ صرف یورپی یونین کے ارکان کی اپنی انٹیلی جنس کا احاطہ کرے گا یا انہیں امریکا جیسے  کسی تیسرے فریق سے موصول ہونے والی معلومات بھی شیئر کرنے کی اجازت دے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ کا ایک ماہ، فریقین کا نقصان اور یوکرینی پناہ گزین

واضح رہے کہ یورپی یونین روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کر رہی ہے۔

مغربی ممالک نے روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں لیکن یوکرین کے تحفظ کے لیے فوجی طاقت کے استعمال سے انکار کر دیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین پر حملہ کرنے والے روسی جنگی طیاروں کو مار گرانے سے انکار  کرنے پر نیٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی قیادت والے اتحاد نے یہ کہہ کر یوکرین کی فوجی امداد سے انکار کردیا کہ وہ اس تنازعے کو عالمی جنگ میں تبدیل کرنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version