Advertisement

یوکرین کا 14 ہزار سے زائد روسی فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے دوران روس کے 14 ہزار سے زائد فوجی مارے گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک اندازے کے مطابق 14 ہزار 200 روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

ہر طرف سے ہونے والی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کا تعین کرنا مشکل ثابت ہوا ہے، جس میں روس اور یوکرین دونوں نے مختلف  تعداد اور نقصانات کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر پیوٹن کا500 غیر ملکی طیارے واپس کرنے سے انکار

 3 مارچ کو روس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے 498 فوجی لڑائی میں مارے گئے ہیں، لیکن اس کے بعد سے اس نے مزید اعداد و شمار جاری کرنے کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Advertisement

امریکی حکام نے جمعرات کو کہا کہ روسی ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے زیادہ ہو سکتی ہے جبکہ  14 ہزار فوجی زخمی ہو سکتے ہیں۔

روسی ہتھیاروں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے دیگر نقصانات کے علاوہ یوکرین نے روسی افواج کے کئی ہتھیاروں اور گاڑیوں کو قبضے  میں  لینے کا بھی دعویٰ کیا ہے  جس میں 450 ٹینک 93 طیارے اور 112 ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version