بھارت میں متنازعہ فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ کی ریلیزکے بعد کشمیری طلبہ خوفزدہ

بھارت میں متنازعہ فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ کی ریلیزکے بعد کشمیری طلبہ خوفزدہ
بھارت میں متنازعہ فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ کی ریلیزکے بعد کشمیری طلبہ کو ہندوتوا دہشت گردوں کے حملوں کا خوف پیدا ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیری طلبا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ متنازعہ فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ دکھانے والے مختلف سینما گھروں کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانے والے اشتعال انگیز ویڈیو کلپس بھارت کی مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء پر ہندوتوا دہشت گردوں کی طرف سے حملوں کا باعث بن سکتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوہامی نے جو کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے دہرادون کالج میں زیر تعلیم ہیں۔
ان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ بھارت میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ پر کسی بھی قسم کے حملے کا ذمہ دار فلم کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری پر عائد ہو گی جو اپنی مسلم دشمنی کیلئے مشہور ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بے اعتمادی اور انتشار کی فضا پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ انہوں نے کسی بھی ایسی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
واضح رہے مسلم دشمنی کیلئے مشہور بالی ووڈ کے ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی متنازعہ فلم ”کشمیر فائلز‘‘ نے بھارت میں انتخابات سے قبل ہندتوا جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جی پی کے دیگر وزرا نے اس فلم کی تعریف کرتے ہوئے عوام کو یہ فلم دیکھنے کی تلقین کی ہے جبکہ ریاست آسام کی حکومت نے سرکاری ملازموں کو فلم دیکھنے کے لیے نصف دن کی تعطیل دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

