Advertisement

افغان طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے کی مقامی نشریات بند کردیں

افغان طالبان نے افغانستان میں برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی مقامی زبان میں نشریات بند کردیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی افغانستان میں تین بڑی زبانوں میں چلنے والی نشریات کو بند کردیا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے بین الاقوامی براڈ کاسٹرز کو فوری طورپر برطانوی نشریاتی ادارے کی پشتو، فارسی اور ازبک زبان میں چلنے والی نشریات کو  آف ایئر کرنے کا حکم دیا  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان نے طالبات کے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کاحکم واپس لے لیا

افغانستان میں بی بی سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غیر مستحکم اور پریشان کن صورتحال میں یہ افغانستان کے لوگوں کے لیے تشویشناک ہے کیونکہ ہر ہفتے تقریباً 6 ملین افغان شہری بی بی سی کی یہ نشریات دیکھتے ہیں جنہیں اب اس سے محروم کردیا گیا ہے۔

Advertisement

خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے طالبان کی وزارت اطلاعات کے ترجمان نے کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے مشن نے افغانستان میں بی بی سی کی نشریات بند ہونے کی شدید مذمت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version