Advertisement

بھارت میں 5 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

بھارت میں 5 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیے جانے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے 5 اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔

ای میلز میں اسکولوں  کے اندر بم رکھنے کا دعویٰ  کیا گیا ہے جس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ کرناٹک کے بنگلور شہر کے متعدد اسکولوں کو ای میل کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد  بم  ڈسپوزل اسکواڈ کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو اسکولوں میں سرچ آریشن مکمل کرکے انہیں کسی بھی خطرے سے محفوظ قرار دیا گیا ہے تاہم باقی اسکولوں میں ابھی تلاشی کا عمل جاری ہے۔

Advertisement

مقامی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چھ اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں جن میں دہلی پبلک اسکول، گوپالن انٹرنیشنل، نیو اکیڈمی اسکول، سینٹ ونسنٹ پال اسکول، انڈین پبلک اسکول اور ایبینزر انٹرنیشنل اسکول  شامل ہیں۔

اسکولوں کو صبح 10:15 سے صبح 11 بجے کے دوران ای میلز بھیجی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version