Advertisement

عراق میں خوفناک بس حادثہ، 9 اساتذہ سمیت 11 افراد جاں بحق

عراق میں خوفناک بس حادثے میں 9 اساتذہ سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں افطار سے واپس آتے ہوئے اسکول بس اور  گاڑی میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 9 اسکول ٹیچرز بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بس کے مسافر ایک افطار پارٹی سے واپس آ رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی بس سے ٹکرا گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹکراؤ کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔

حادثے میں 5 مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم  کرنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version