Advertisement

چین اور سولومن آئی لینڈ کے درمیان معاہدوں سے امریکی پریشانیوں میں اضافہ

چین اور جزائر سلیمانی کے درمیان معاہدوں سے امریکہ کی پریشانیوں میں اضافہ

چین اور جزائر سلیمانی کے درمیان معاہدوں سے امریکہ کی پریشانیوں میں اضافہ

چین اور سولومن آئی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیکیورٹی معاہدوں پر امریکہ سمیت آسٹریلیا، جاپان اور نیوزی لینڈ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ چین اور سولومن آئی لینڈ کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ان معاہدوں کے بعد آسٹریلیا کے پاس بحر الکاہل میں موجود جزائر میں سے ایک پر چین کا اثر رسوخ بڑھ جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت آسٹریلیا، جاپان اور نیوزی لینڈ نے چین اور سولومن آئی لینڈ کے درمیان ہونے والے نئے معاہدے پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ اس معاہدے میں شفافیت کی کمی اور اس کی غیر واضح نوعیت کے بارے میں فکر لاحق ہے۔

Advertisement

امریکی قومی سلامتی کی ترجمان اینڈرینی واٹسن کا کہنا ہے کہ چین اور سولومن آئی لینڈ کے درمیان مجوزہ سیکیورٹی فریم ورک پر چاروں ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے آزاد اور کھلے ہند بحر الکاہل کے لیے سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں امریکہ نے سولومن آئی لینڈ کے دارالحکومت ہونارا کے لیے اسی ہفتے ایک اعلیٰ سطحی وفد بھیجنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس وفد کی قیادت قومی سلامتی کونسل اور ہند-بحرالکاہل کے کوآرڈینیٹر کرٹ کیمبل اور مشرقی ایشیائی اور بحرالکاہل کے امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈینیئل کرٹن برنک کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی اپنے ساحلوں سے 2 ہزار کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر چینی افواج کی ممکنہ موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر خارجہ ماریس پینے کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اس سے شدید مایوس ہے اور چین کی جانب سے معاہدے پر دستخط کے بعد معاہدے کی شرائط جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ طویل عرصے سے بحر الکاہل کو اپنا پچھلا حصہ سمجھتے رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی سیکیورٹی معاہدے کو خطے میں اپنے مفادات کے لیے خطرہ سمجتے ہیں۔

سولومن آئی لینڈ نے 2017 میں آسٹریلیا کے ساتھ بھی حفاظتی انتظام کا ایک معاہدہ کیا ہے جس پر ہونارا کا کہنا ہے کہ بیجنگ کے ساتھ ہونے والے سیکیورٹی معاہدے کا اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Next Article
Exit mobile version