Advertisement

مسجد الحرام کا 7500 اسپیکرز پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا ساؤنڈ سسٹم

مسجد الحرام میں نصب ساؤنڈ سسٹم دنیا کے سب سے بڑے صوتی نظاموں میں سے ایک ہے۔ اس سسٹم سے ساڑھے سات ہزار اسپیکرز منسلک ہیں جو مسجد الحرام میں اذان اور نماز کی روح پرور آواز کو کانوں کے ذریعے قلب میں اُتارتے ہیں۔

مسجد الحرام کے افعال اور دیکھ بھال کے اُمور میں الیکٹرانک بزنس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انجینیئر سعید العمری کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا یہ آڈیو سسٹم انتہائی احتیاط اور مہارت کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے۔

جگہ کی ضرورت کے پیشِ نظر جدید صوتی آلات نصب کیے گئے ہیں اور اعلیٰ تربیت یافتہ ماہرین اس نظام کی روزانہ کی بنیاد پر دیکھ بھال کرتے ہیں تاکہ اس سسٹم کے ذریعے آواز بیت اللہ میں آنے والے تمام زائرین تک پہنچ سکے۔

انجینیئر سعید العمری کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں آڈیو سسٹم کی کوریج محفوظ اور انتہائی مؤثر ہے جس میں خرابی کا امکان بہت کم ہے۔ بنیادی نظام میں کسی خرابی کی صورت میں غیر محسوس طریقے سے بیک اپ سسٹم پر منتقل ہوجاتا ہے اور مرمت کے بعد اسے دوبارہ پہلے سسٹم پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔

Advertisement

الیکٹرانک بزنس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ تمام آڈیو مقامات کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پورا آڈیو سسٹم اعلیٰ صلاحیت والے یُو پی ایس سے منسلک ہے۔ مسجد حرام کے ساؤنڈ سسٹم کو ایک مرکزی آپریشنل کنٹرول روم سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

انجینیئر سعید العمری کے مطابق مسجد الحرام کا الیکٹرانک ساؤنڈ سسٹم اعلیٰ درستگی کی خصوصیت کا حامل ہے۔ اس سسٹم کے انجینیئر، ٹیکنیشن، سپروائزر اور آپریٹر کے 65 سے زیادہ خصوصی آپریشنل ماہر موجود ہیں جو صاف اور واضح آواز کو حرمِ مکی کے تمام مقامات اور سامعین تک پہنچانے میں مصروفِ عمل رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version