’دنیا کو پیوٹن کے نیوکلیئر حملے کے لیے تیار رہنا چاہیئے‘

یوکرینی صدر وولوڈِمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ دنیا کو ولادی میر پیوٹن کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال کے لیے تیار رہنا چاہیئے۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف سے گفتگو کرتے ہوئے زیلینسکی نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ روسی صدر یوکرین کے خلاف کیمیائی ہتھیار کے استعمال کے لیے تیار ہو سکتا ہے۔
نیوکلیئر حملے کے متعلق جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ صرف انہیں ہی نہیں پوری دنیا کو، تمام ممالک کو فکرمند ہونا چاہیئے۔
یوکرینی صدر نے مزید کہا ’کیمیائی ہتھیار۔۔۔ وہ ایسا کر سکتے ہیں، ان کے لیے لوگوں کی زندگی کچھ نہیں ہے۔ اس لیے۔ ہمیں نہ ڈرنے کا سوچنا چاہیئے لیکن تیار رہنا چاہیئے۔
صدر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ یہ صرف یوکرین کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
زیلینسکی نے کہا کہ اب تک 2500 سے 3000 یوکرینی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں اور تنازع میں 10 ہزار فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم، وہ شہریوں کی اموات کے حوالے سے غیریقینی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شہریوں کی اموات کے حوالے سے بات کرنا بہت مشکل ہے۔ چوں کہ ملک کے جنوب میں جو شہر اور قصبے ہیں وہ بند ہیں، اس لیے انہیں نہیں معلوم کہ ان علاقوں میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
ان علاقوں میں خیرسن، برڈیانسک، ماریوپول اور وولنوواکھا کا مشرقی حصہ شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

