Advertisement

ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک کا دنیا کے بڑے سافٹ ڈرنک برانڈ پر طنز

دنیا کی معروف ترین مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو 44 ارب امریکی ڈالر میں خریدنے کے بعد دولت کے نشے میں چُور ایلون مسک نے فوراً ہی دنیا  کے بڑے سافٹ ڈرنک برانڈ پر طنز کر ڈالا۔ ویسے کسی نے درست ہی کہا ہے کہ ۔۔ پیسے کی ریل پیل عیب کو بھی خُوبی میں بدل دیتی ہے۔

اپنی بے بہا دولت کے ساتھ ساتھ اپنے طنزیہ بیانات کے حوالے سے پہچانے جانے والے ایلون مسک نے ٹویٹ کیا کہ اُن کا اگلا ہدف معروف سافٹ ڈرنک برانڈ کوکا کولا ہے تاکہ وہ اُس میں کوکین دوبارہ شامل کر سکیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ دنیا کے قدیم سافٹ ڈرنک برانڈ کوکا کولا بنانے والی کمپنی جس کی بنیاد 1886ء میں رکھی گئی تھی، ابتدا میں اپنے مشروب میں کوکین شامل کرتی تھی کیونکہ تب اِسے مختلف بیماریوں کے لیے بطور ٹانک استعمال کیا جاتا تھا۔

تاہم ٹویٹ کرتے ہوئے ایلون شاید بھول گئے کہ کوکا کولا کی حالیہ مارکیٹ ویلیو 284 ارب ڈالر ہے اور ایلون کے کُل اثاثے فی الحال 253 ارب ڈالر ہیں۔

اگرچہ ایلون مسک نے 5 سال قبل ٹوئٹر کو خریدنے کے حوالے سے بھی کامیڈین ڈیو اسمتھ کے ساتھ ایک ٹویٹ ہی کیا تھا لیکن آج وہ اپنے اُس مذاق کو حقیقت کا روپ دے چکے ہیں۔ لہٰذا کافی حد تک ممکن ہے کہ وہ واقعی اپنے اس مذاق کے حوالے سے بھی سنجیدہ ہی ہوں۔

دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک کار ساز کمپنی کے مالک اور صاحبِ ثروت افراد کو مریخ پر بھیجنے والے کھرب پتی ایلون مسک کے لیے، جن کی حسِ مزاح میں بھی کاروباری سوچ ہی پوشیدہ ہوتی ہے ۔۔ کچھ بھی ناممکن نہیں۔

Advertisement

بہرحال ٹوئٹر صارفین بھی ایلون مسک کے ٹویٹ پر دلچسپ تبصروں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ ایوا فاکس نامی ایک صارف نے مزاحیہ ٹویٹ کیا کہ اُن کے دادا نے کہا، ’’ ہم اپنے دور میں 3 گنا زیادہ محنت سے کام کرتے تھے‘‘ جس پر ایوا نے اپنے دادا کو جواب دیا کہ، ’’ آپ کے دور میں کوکا کولا میں کوکین شامل ہوتی تھی‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version