Advertisement

ایران محض ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے، امریکی تشویش

امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران محض چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے اِس خدشے کا اظہار امریکی وزیرِخارجہ انٹونی بلنکن کے اس بیان کے بعد کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی رفتار بڑھا دی ہے۔

جین ساکی نے کہا کہ ایران ایک برس سے کم مدت میں ایٹمی ہتھیار تیار کر سکتا ہے اور یہ بلاشبہ امریکا کے لیے پریشان کن ہے۔

کانگریس میں امریکا ایران ایٹمی معاہدے پر ہونے والی تنقید کے جواب میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ 2015ء کا جوہری معاہدہ ناقص ضرور تھا لیکن متبادل آپشنز سے بہتر تھا۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ طویل تعطل کے باوجود بہترین راستہ یہی ہوگا کہ امریکا ایران جوہری معاہدہ بحال ہو جائے۔

Advertisement

انٹونی بلنکن نے سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کو بتایا کہ جوہری معاہدے کی بحالی سے ہی ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے باز رکھا جا سکتا ہے جو پہلے ہی جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، دیگر تجاویز پر بھی غور جاری ہے جن کے ذریعے ایران پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

امریکی وزیرِخارجہ کے مطابق ویانا مذاکرات میں وقفہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا موقع فراہم کر سکتا ہے اور یہ اس کے لیے محض چند ہفتوں کا معاملہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اوباما دور میں طے شدہ معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کر دیا تھا۔ انہوں نے ایران پر پابندیوں میں اضافہ کرکے دیگر ممالک کو ایرانی تیل خریدنے سے روکنے کی کوشش بھی کی۔

دوسری جانب موجودہ بائیڈن حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ ایران کے ساتھ 2015ء کا جوہری معاہدہ بحال ہو جائے۔

Advertisement

ایران اور امریکا دونوں کا مؤقف ہے کہ وہ زیادہ تر نکات پر متفق ہو چکے ہیں تاہم کچھ امور میں اختلافات باقی ہیں جن میں ٹرمپ کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈالنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version