Advertisement

نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر پہلی بار نمازِ تراویح

بھارتی ریاست راجھستان میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی

نیویارک : ہفتہ کے روز نیویارک شہر کی شان کہلانے والے ٹائمز اسکوائر میں رمضان المبارک کے موقع پر ایک ہزار سے زیادہ مسلمانوں نے پر روزہ افطار اور تراویح کی نماز ادا کی۔

نیویارک کے سٹی ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوں کے تراویح کی نماز کی ادائیگی کے دلوں کو چھو لینے والے خوبصورت مناظر کے لمحے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Advertisement

ٹائمز اسکوائر پر پہلے روزہ کے موقع پر افطار کے لیے تقریباً 1,500 کھانے لوگوں میں تقسیم کیے گئے قرآن مجید کی تلاوت کی گئی اور منتظمین نے مقدس اسلامی مہینے کے دوران منانے کے معنی کے بارے میں تقاریر کیں۔

خطاب میں مقررین نے کہا کہ ’’ہم یہاں ان تمام لوگوں کو اپنے مذہب کی وضاحت کرنے کے لیے آئے ہیں جو نہیں جانتے کہ اسلام کیا ہے،اسلام امن کا مذہب ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پہلی بار نیویارک ٹائمز اسکوائر میں اس قسم کا مذہبی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے۔

خیال رہے رمضان المبارک کے مہینے کا دنیا بھر میں آغاز ہوچکا ہے اور تمام مسلمان عبادت میں مشغول ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائمز اسکوائر کو نیویارک کا قلب مانا جاتا ہے ،جہاں روشنیوں کا سیلاب ہوتا ہے جبکہ اشتہاری ویڈیو وال سے پورا علاقہ جگمگاتا رہتا ہے ،ساتھ ہی میوزک کا شور بھی رہتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
ماریا کورینا نے اپنا نوبیل امن ایوارڈ صدر ٹرمپ کے نام کردیا
ٹرمپ نوبیل امن انعام 2025 کےلئے ماریا کورینا سے زیادہ مستحق تھے، ترجمان وائٹ ہاؤس کی فیصلے پر تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version