Advertisement

فرانس صدارتی انتخاب، مسلم مخالف معاملات کو اہم انتخابی کارڈ بنا لیا گیا

فرانس کے صدارتی انتخاب میں مسلم خواتین کے حجاب اور جانوروں کو ذبح کرنے کے روایتی طریقے پر پابندی اہم انتخابی کارڈ بن چکے ہیں۔ موجودہ صدر ایمانوئل میکرون اور خاتون امیدوار میرین لی پین صدارتی دوڑ میں اگلے ہفتے حتمی معرکے میں آمنے سامنے ہوں گے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق حجاب کا مسئلہ فرانسیسی صدارتی انتخابات میں مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ انتہائی بائیں بازو کی امیدوار میرین لی پین حجاب پر پابندی لگانا چاہتی ہیں۔ موجودہ صدر ایمانوئل میکرون اگرچہ حجاب پر پابندی کے حق میں نہیں تاہم ان کے دور میں کئی مساجد اور اسلامی تنظیموں کو بند کیا گیا۔

فرانسیسی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اس انتخابی مہم میں اُنہیں ناجائز طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جنوبی شہر پیٹروس کی مقامی فارمرز مارکیٹ میں حجاب یافتہ مسلم خواتین نے میرین لی پین سے ان کی مہم کے دوران سوال اٹھایا کہ سیاست میں اُن کے حجاب کو کیوں گھسیٹا جا رہا ہے تو میرین لی پین کا جواب تھا کہ یہ ایک یونیفارم ہے جو وقت کے ساتھ ایک شدت پسند خیال نے مسلط کیا ہے۔

میرین لی پین کی جانب سے حجاب کی کھلم کھلا مخالفت پر ناقدین انہیں فرانس کے اتحاد کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی مسلم آبادی کو نشانہ بنانا خطرناک ہو سکتا ہے۔

Advertisement

لی پین مہاجرین کی آمد اور جانوروں کو ذبح کرنے کے روایتی طریقے پر بھی پابندی لگانا چاہتی ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں مسلمان حلال گوشت تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔

میرین لی پین کا کہنا ہے کہ جانوروں کو ذبح کرنے سے پہلے انہیں بے ہوش کیا جانا چاہیے۔ اگر یہ انتخابی وعدہ پورا ہوا تو مبصرین کے مطابق فرانس کو کئی طرح کے نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ لاکھوں مسلمانوں اور یہودیوں کو ناراض کرنے کے علاوہ فرانس کی حلال گوشت کی درآمدات پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

اگلے اتوار کو صدر میکرون اور لی پین کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ صدر میکرون 2017ء میں لی پین کو انتخابی دوڑ کے ایک آسان مقابلے میں شکست دے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version