Advertisement

بریک کی خرابی، فراری نے چین سے 2 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوا لیں

لگژری اسپورٹس گاڑی فراری بنانے والی اطالوی کمپنی نے بریک کی ممکنہ خرابی کے خدشے پر چین سے اپنی دو ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن (ایس اے ایم آر) کے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فراری نے بریک آئل کی لیکیج کے مسئلے پر اپنی دو ہزار 2 سو 22 گاڑیوں کو واپس منگوا لیا ہے۔

کمپنی کی سالانہ رپورٹ کی بنیاد پر یہ اعداد و شمار گزشتہ تین سالوں میں مین لینڈ چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں فراری کی فروخت ہونے والی کاروں کی تقریباً کل تعداد ہے۔

ایس اے ایم آر نے کہا ہے کہ ان گاڑیوں میں بریک لگانے کی کارکردگی کم ہونے یا بریک فیل ہونے کا امکان موجود تھا۔

Advertisement

ریگولیٹر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ واپسی میں درآمد شدہ 458 اٹلی، 458 اسپیشل، 458 اسپیشل اے، 458 اسپائیڈر، 488 جی ٹی بی اور 488 اسپائیڈر سیریز کی کاروں کا ایک حصہ شامل ہے جو 2 مارچ 2010ء سے 12 مارچ 2019ء کے درمیان بنائی گئی تھیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کو احتیاط کے ساتھ چلایا جانا چاہیے اور بریک فلوئڈ لیول کم ہونے کی وارننگ لائٹ نظر آنے کی صورت میں ان کاروں کو فوری طور پر روک دیا جانا چاہیے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے جن پُرزوں میں مسئلہ ہوگا، انہیں مفت تبدیل کیا جائے گا۔

ریاستی مارکیٹ ریگولیٹرز نے رواں ماہ امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کی چین سے تقریباً 1 لاکھ 28 ہزار گاڑیوں کو اس خرابی کی بنا پر واپس بلانے کا بھی اعلان کیا جس سے گاڑیوں کے تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version