Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر اتوار کو مکمل ہڑتال کا اعلان

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف مکمل ہڑتال کی جائیگی، جس کا مقصد جموں وکشمیر پر بھارت کےغیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے تاکہ بھارتی وزیر اعظم کو واضح طورپر یہ پیغام دیاجاسکے کہ کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے اور اپنی جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرآزاد جموںو کشمیر اوردنیا بھر کے اہم دارلحکومتوں میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔

مودی کے دورے سے قبل وادی کشمیر اور جموں خطے میں پابندیوں کے نفاذ کے علاوہ پکڑ دھکڑ اور کشمیریوں کی رہائش گاہوں پر چھاپوںکی کارروائیوں میں شدت آگئی ہے۔

 مقبوضہ علاقے کے چپہ چپہ پرسیکورٹی کے نام پربھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نریندر مودی 24اپریل کو مقبوضہ علاقے کا ایک روزہ دورہ کریںگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version