Advertisement

شمالی کوریا کے ہیکرز آن لائن گیم سے 615 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی لے اُڑے

امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا کی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کام کرنے والے ہیکرز ایک آن لائن گیم کھیلنے والے کھلاڑیوں سے 615 ملین ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی لے اُڑے ہیں۔

اس ڈیجیٹل چوری کو ہیکنگ کی دنیا میں کرپٹو کرنسی کی سب سے بڑی واردات قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایکزی انفنیٹی نامی آن لائن گیم انٹرنیٹ پر کافی مشہور ہے جس میں کھلاڑی کرپٹو کرنسی کما سکتے ہیں۔

امریکی ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تفتیش میں تصدیق ہوئی ہے کہ کرپٹو کرنسی کی چوری کے پیچھے لازارس گروپ اور اے پی ٹی 38 نامی سائبر ایکٹرز کا ہاتھ ہے جو شمالی کوریا سے تعلق رکھتے ہیں۔

لازارس گروپ کوئی گمنام ہیکرز کا گروہ نہیں، 2014ء میں اس گروپ کو اس وقت عالمی شہرت ملی تھی جب ان پر امریکی فلم ساز ادارے سونی پکچرز کو ہیک کرنے کے بعد ان کا خفیہ ڈیٹا عام کرنے کا الزام لگا تھا۔

Advertisement

اُس وقت لازارس گروپ نے مطالبہ کیا تھا کہ ’’دی انٹرویو‘‘ نامی فلم کی نمائش روکی جائے جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کو قتل کرنے کے ایک منصوبے کو مزاحیہ اور طنزیہ انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں پر نظر رکھنے والے خصوصی پینل کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ڈیجیٹل چوری سے کمایا جانے والا پیسہ اپنے جوہری اور بیلسٹک ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال کرتا ہے۔

2020ء میں امریکی فوج کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا کا بیورو 121 نامی سائبر یونٹ خاص طور پر ہیکنگ کے لیے 1990ء کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔ 6 ہزار سائبر ماہرین پر مشتمل ہیکنگ یونٹ بیلاروس، چین، بھارت، ملائیشیا اور روس سمیت مختلف ممالک سے کام کرتا ہے۔

شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے 2021ء میں بھی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارمز پر تقریباً سات مختلف سائبر حملوں میں 400 ملین امریکی ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے چوری کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version