خاکروب کا بیٹا اپنی والدہ کے اسکول میں مہمان خصوصی بن گیا

خاکروب کا بیٹا اپنی والدہ کے اسکول میں مہمان خصوصی بن گیا
بھارت میں ایم ایل اے بننے والا خاکروب کا بیٹا اپنی والدہ کے ہی اسکول میں مہمان خصوصی بن کر پہنچ گیا، جہاں اس کی والدہ گذشتہ 25 سالوں سے خاکروب کا کام کررہی ہیں۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے ایک اسکول میں 25 سالوں سے خاکروب کا کام کرنے والی خاتون کو فخر اس وقت محسوس ہوئی جب ان کا بیٹا اس ہی اسکول میں مہمان خصوصی بن کر پہنچا جو قانون ساز اسمبلی کا رکن بھی ہے۔
Punjab| AAP MLA from Bhadaur, Labh Singh Ugoke, reached a govt school in Ugoke village as Chief Guest where his mother Baldev Kaur has been working as a sanitation worker for last 25yrs
"It's a matter of great pride, I'm very happy that my son has become an MLA,"she says (05.04) pic.twitter.com/EevndNEp1z
Advertisement— ANI (@ANI) April 6, 2022
خاکروب کا کہنا ہے مجھے خوشی اورفخر ہے کہ میرا بیٹا لبھ سنگھ اوگوک رکن اسمبلی بن کر اس اسکول کا مہمان خصوصی بنا جس میں اس نے خود تعلیم حاصل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ پیسے کمانے کے لیے سخت محنت کی ہے اور میرے بیٹے کے اعلی عہدے پر پہنچنے کے باوجود بھی میں اپنی ذمہ داری پوری کرتی رہوں گی۔
واضح رہے کہ لبھ سنگھ اوگوک نے حال ہی میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر پنجاب کے سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ کو شکست دی تھی جبکہ انہوں نے یہ کامیابی چرنجیت سنگھ سے تقریباً 37 ہزار سے زائد ووٹ لے کر حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News