Advertisement

اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے مستقل اراکین اب ویٹو پاور کے لیے جوابدہ ہوں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آج ایک نئی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی ہے جس کے تحت اب ویٹو پاور استعمال کرنے والے ملک کو وضاحت بھی پیش کرنا ہوگی۔ اس قرارداد کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین کے ویٹو پاور استعمال کرنے پر اُنہیں جوابدہ بنانے کی جانب پہلا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

سلامتی کونسل کے مستقل ارکان امریکا اور برطانیہ نے یہ قرارداد پیش کی تھی جس کی حمایت میں متفقہ طور جنرل اسمبلی کے تمام 193 ارکان نے ووٹ کیا اور تالیوں کی گونج میں اسے منظور کر لیا گیا۔

کسی بھی مسئلے پر ویٹو پاور کے استعمال کے 10 روز کے اندر جنرل اسمبلی میں بحث ضروری ہوگی کہ آخر کسی قرارداد کو روکنے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور ویٹو پاور کا استعمال کرنے والے ملک کو اس کی وضاحت کرنا ہوگی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اِس طریقِ کار پر ایک طویل عرصے سے تنقید کی جاتی رہی ہے کہ اس کے پانچ مستقل ارکان میں سے کوئی رکن اگر کسی قرارداد کے حق میں نہ ہو یا ناراض ہو تو اتفاق رائے کے لیے یا تو بہت تگ و دو کرنی پڑتی ہے یا پھر وہ قرارداد ناکام ہو جاتی ہے۔

Advertisement

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد اس دیرینہ مسئلے پر زیادہ توجہ مرکوز ہوئی۔ روس نے یوکرین میں اپنے فوجی آپریشن کے حوالے سے قراردادوں کو ویٹو کر دیا تھا۔

1945ء میں دوسری عالمی جنگ کے بعد اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور تب سے سلامتی کونسل کی 200 سے زیادہ قراردادوں کو ویٹو کیا جا چکا ہے۔

ویٹو کی گئی قراردادوں میں کوریا کی جنگ، اسرائیل فلسطین تنازع، موسمیاتی تبدیلی، ہتھیاروں سے متعلق رپورٹس اور بحر ہند کے ملک کوموروس کے ایک حصے کی حکومت جیسے کئی معاملات شامل ہیں۔

سوویت یونین اور بعد ازاں روسی فیڈریشن کی حیثیت سے روس نے ویٹو پاور کا سب سے زیادہ استعمال کیا ہے جبکہ امریکا دوسرے نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version