Advertisement

کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ سے کم از کم 5 نمازی زخمی

کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں واقع ایک مسجد پر آج علی الصبح ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 5 نمازیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ٹورونٹو پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ رائزک نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ آج سویرے ڈسٹرکٹ اسکاربورو میں پیش آیا ہے جہاں شرپسندوں کے ایک کار سوار گروہ نے مسجد کے پاس سے گزرتے ہوئے وہاں فجر کی نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔

پولیس ترجمان کے مطابق نمازیوں پر کم از کم 6 گولیاں چلائی گئیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملے میں کتنے ملزمان ملوث تھے۔ ابھی یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ آیا نمازیوں پر حملہ اُن کے مذہبی عقائد کی وجہ سے کیا گیا یا نہیں۔

دوسری جانب اسکاربورو مسلم ایسوسی ایشن نے افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈا کے حکام پر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور گن وائلینس کے واقعات پر مؤثر طور پر قابو پانے پر زور دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
بھارت کی جانب سے پی ٹی ایم اور یونائیٹڈکشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کو فنڈنگ کا انکشاف
امریکا کی کارروائیاں کھلی جارحیت ہیں، وینزویلا کا دنیا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version