Advertisement

یورپی یونین کا روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ

یورپی یونین کے رہنماؤں نے روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی کونسل کے صدر شارل مشیل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ روس پر یوکرین میں جنگ ختم کرنےکا دباؤ بڑھانے کے لیے روس کی گیس اور تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کے لیڈرز فی الحال روسی کوئلے پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں نہ کہ گیس اور تیل پر تاہم  آسٹریا اور ہنگری کی جانب سے روسی تیل اور گیس پر پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کی گئی ہے۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال یورپی یونین کی گیس کی چالیس فیصد مانگ روسی قدرتی گیس سے پوری کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین چین کے بعد روسی تیل کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version