Advertisement

امریکا جوہری مذاکرات میں نئی شرائط عائد کر رہا ہے، ایران کا شکوہ

ایران نے شکوہ کیا ہے کہ امریکا 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے جاری مذاکرات میں نئی شرائط عائد کر رہا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ روز کہا ہے کہ پابندیاں اٹھانے کے معاملے پر امریکی مذاکرات سے ہٹ کر نئی شرائط تجویز کرنے اور عائد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں امریکا نے ضرورت سے زیادہ مطالبات کیے ہیں جو معاہدے کے متن سے متصادم ہیں۔

ایران گزشتہ ایک برس سے ویانا میں فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس اور چین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر رہا ہے جبکہ امریکا کے ساتھ اُس کی بالواسطہ بات چیت بھی جاری ہے۔

Advertisement

وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے مطابق امریکی براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر بات کرتے رہتے ہیں لیکن اُنہیں امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم پابندیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن یہ ایک دیرپا معاہدے کی صورت میں باوقار طریقے سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ایران اپنے اصولوں پر قائم تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ جوہری معاہدے پر ایرانی وزیر خارجہ کا بیان صدر ابراہیم رئیسی کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

ہفتے کو صدر ابراہیم رئیسی نے ایران کے جوہری توانائی کے دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت پُرامن جوہری ٹیکنالوجی پر تحقیق کے فروغ کی حمایت کرتی ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران پُرامن مقاصد کے لیے اپنی جوہری ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا اور وہ ایرانی عوام کے جوہری حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version