Advertisement

ملائیشیا نے 2 سال بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد پر پابندی ختم کردی

جنوب مشرقی ایشیائی ملک ملائیشیا نے 2 سال بعد غیر ملکی سیاحوں  کی ملک میں آمد پر عائد پابندی ختم کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  ملائیشیا نے دو سال بعد قرنطینہ کی شرط کے  بغیر سیاحت کی اجازت  دے دی ہے  کیونکہ عالمی وباء کے کیسز میں کمی واقع ہورہی ہے۔

سرحدیں دوبارہ  کھلنے سے نہ صرف فیملیز اور دوست دوبارہ  آپس میں آزادی سے مل سکیں گے بلکہ ملک میں  درکار غیر ملکی مزدوروں کی کمی پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔

تاہم ملائیشیا آنے والے تمام مسافروں کو اپنی روانگی  سے 48 گھنٹوں کے اندر کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ  کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے ہوائی اڈوں پر جمعہ کو مختلف ممالک سے 119 پروازیں آنے والی ہیں۔

Advertisement

ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈے  کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، بھارت، قطر، ترکی اور برطانیہ سے پروازیں  آئیں گی۔

ایئر پورٹ آپریٹر ملائیشیا ایئرپورٹس ہولڈنگز  کا کہنا ہے کہ صرف جمعہ کے روز 21 ہزار لوگوں غیر ملکی لوگوں آمد کی متوقع ہے جو 2021 میں یومیہ اوسط غیر ملکی آمد سے چھ گنا زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version