Advertisement

فرانس صدارتی انتخاب، صدر میکرون نے پھر بازی مار لی، دوسری مدت کیلیے منتخب

فرانس کے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ایمانوئیل میکرون نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔ میکرون 20 سال میں پہلے فرانسیسی صدر ہیں جو دوسری مدت کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

فرانس کی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون انتہائی دائیں بازو کی امیدوار میرین لی پین کو شکست دے کر پھر سے فرانس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر میکرون نے دوسرے اور حتمی مرحلے میں 58 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دائیں بازو کی امیدوار میرین لی پین تقریباً 42 فی صد ووٹ حاصل کر سکیں۔

انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر میکرون نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان کا بھی جنہوں نے ووٹ نہیں دیا۔ وہ سب کے صدر ہیں اور اُن کی اگلی مدت گزشتہ سے مختلف ہوگی۔

Advertisement

دوسری جانب مارین لی پین نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرتی ہیں۔

صدارتی انتخاب کا پہلا مرحلہ 10 اپریل کو ہوا تھا جس کے نتائج کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون 27.85 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہے تھے جبکہ انتہائی دائیں بازو کی امیدوار میرین لی پین 23.15 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن پر رہی تھیں۔

خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور یورپی یونین نے بھی صدر ایمانوئیل میکرون کو دوسری بار فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ 2017ء کے صدارتی انتخابات میں بھی میکرون اور میرین لی پین مد مقابل تھے اور تب میکرون دوسرے مرحلے میں 66 فیصد سے زائد ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version