لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے بھارت کے اگلے آرمی چیف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو بھارتی فوج کا نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو بھارتی فوج کا اگلا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے یکم مئی کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالیں گے۔موجودہ آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نراوانے 30 اپریل کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 29ویں آرمی چیف منوج پانڈے انجینئرز کور کے پہلے افسر ہیں جو چیف آف آرمی اسٹاف بنے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے 1982 میں کور آف انجینئرز میں کمیشن حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

