Advertisement

یوکرین میں حراست میں لی گئی انٹر نیشنل ریڈ کراس ٹیم کو رہا کردیا گیا

یوکرین میں حراست میں لی گئی انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی ٹیم  کو رہا کرد یا گیا۔

بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی ایک ٹیم کو روس کے زیر قبضہ صوبے ڈونیٹسک کے قصبے مانہوش میں پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

یوکرینی حکام  کا کہنا ہے کہ آئی سی آر سی کے اہلکاروں کی رہائی مذاکرات کے بعد عمل میں آئی ہے۔  ٹیم کو رہائی کے بعد زاپوریشیا بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی سی آر سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی حراست یرغمالی  والی صورتحال نہیں تھی۔

واضح رہے کہ  ریڈ کراس کی ٹیم نے  پیر کے روز ماریوپول سے رہائشیوں کو نکالنے کے لیے وہاں تک پہنچنے کی کوشش کی تھی جو گزشتہ 4 روز میں ان کی چوتھی کوشش تھی۔

Advertisement

زاپوریشیا ماریوپول سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر  واقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version