Advertisement

پولش صدر کی موت کا الزام روس پر عائد

پولینڈ کے ایک حکومتی کمیشن نے جہاز حادثے میں جاں بحق ہونے والے پولش صدر کی موت کے الزامات کو مزید تقویت دے دی ہے۔

پیر کے روز جاری ہونے والی کمیشن کی تازہ ترین رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 10 اپریل 2010 کو ہونے والے فضائی حادثے میں قصداً دھماکا خیز مواد لگایا گیا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں اس وقت کے پولش صدر کیسزِنسکی، ان کی اہلیہ اور 94 دیگر حکومتی اور عسکری افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کمیشن کے سربراہ اینٹونی میسیئریوٹز نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان لوگوں کی اموات روس کی کی جانب سے غیر قانونی مداخلت کا نتیجہ تھی۔

سربراہ کمیشن نے مزید کہا کہ مداخلت کا سب سے اہم اور غیر متنازع ثبوت دائیں پر میں دھماکا ہونا تھا جس کے بعد جہاز کے درمیان میں دھماکا ہوا۔

Advertisement

کمیشن کے سربراہ میسیئریوٹز 2015 سے 2018 تک دائیں بازو کی حکمراں جماعت کے وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔

ان کی جانب سے پولش پائلٹ یا عملے کی جانب سے کسی قسم کی غلطی کے امکان کو مسترد کیا باوجود اس کے کہ جہاز حادثے کے وقت موسم خراب تھا۔

رپورٹ میں کمیشن کی جانب سے  لگائے گئے کئی پرانے الزامات کو دہرایا گیا۔

پولینڈ کی جانب سے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روس نے پولینڈ کے پڑوسی ملک پر فوج کشی کی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version