Advertisement

عالمی پابندیوں کے باوجود روس سے جاپان کا اہم معاہدہ

 ٹوکیو: جاپان  حکومت نے روس کی یوکرین میں جنگ کے بعد مختلف شعبوں پر پابندی عائد کی ہے جس کے باوجود ٹوکیو کے ماہی گیروں نے روس سے ایک بڑا معاہدہ طے کیا ہے۔

 خبر ایجنسی کے مطابق جاپان اور روس نے روسی دریاؤں میں پائے جانے والی سالمن اور ٹراؤٹ مچھلی کو پکڑنے کے لیے ٹوکیو کے ماہی گیروں نے روس کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے۔

جاپان کی ماہی گیر ایجنسی کے مطابق یوکرین تنازع سے روس اور جاپانی تعلقات کے خراب ہونے کے ساتھ اس سال دونوں حکومتوں کے درمیان ہونے والے سالانہ مذاکرات بھی نہ ہوئے جس کے باعث متنازعہ جزائر کے ارد گرد شمالی علاقوں میں جاپانی ماہی گیروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لیکن اب دونوں ممالک نے اس سال کے لیے جاپان کے اپنے خصوصی اقتصادی زون میں سالمن اور ٹراؤٹ مچھلی کے 2 ہزار 50 ٹن کے کوٹے پر اتفاق کیا ہے جس کے بدلے جاپان روس کو 200 ملین ڈالر ادا کرےگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے جاپان نے روس کے خلاف پابندیوں لگادی اور کئی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا اور روس سے سب سے زیادہ پسندیدہ قوم کا درجہ ختم کر دیا۔

جاپان کی پابندیوں کے جواب میں روس، یوکرین میں اپنے اقدامات کو “خصوصی آپریشن” قرار دیتے ہوئے جاپان کے ساتھ امن مذاکرات سے دستبردار ہو گیا اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں کو منجمد کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version