روس کے یوکرینی شہر لیویو پر میزائل حملے، 6 افراد ہلاک متعدد زخمی

روس کے یوکرینی شہر لیویو پر میزائل حملوں میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر لیویو پر متعدد میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے راتوں رات 315 یوکرینی اہداف کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب شمال مشرقی یوکرین میں خارکیف میں بھی ایک راکٹ حملے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس نے کیف کے مضافات میں برووری میں ایک فوجی فیکٹری پر بمباری کی ہے اور ماسکو یوکرین کے دارالحکومت پر اپنے حملوں کو مزید تیز کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

