Advertisement

امریکی حکومت کی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ جاری

امریکی رپورٹ میں بھارت میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی نشاندہی

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بھارت میں انسانی حقوق کی بڑی پیمانے پر خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی ہے۔

امریکی رپورٹ کے مطابق خلاف ورزیوں میں حکومتی ایجنٹس کی جانب سے ماورائے عدالت قتل، مسلمانوں پر تشدد اور حکومتی اور غیر حکومتی قوتوں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

امریکی انسانی حقوق کے گروپ نے اس بات پر بھی غور کیا کہ حال ہی میں بھارتی حکومت نے ریاست کرناٹک میں اسکولوں کی طلبہ پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کی اور شدید عالمی تنقید کے باوجود ریاست کے ہائی کورٹ نے اس پابندی کو برقرار رکھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انہیں بھارت کے بعض حصوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کچھ علاقوں میں مسلم برادری فرقہ ورانہ اور متعصبانہ تشدد کا شکار ہے، مسلمان برداری کے خلاف جسمانی استحصال، تعصب، زبردستی نقل مکانی اور گائے کی اسمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے مسلمانوں پت تشدد جاری ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی اور من مانے قتل، حکومت یا اس کے ایجنٹوں کی طرف سے ماورائے عدالت قتل، تشدد اور پولیس اور جیل کے اہلکاروں کی طرف سے ظالمانہ، غیر انسانی، یا ذلت آمیز سلوک یا سزا کے مقدمات‘ شامل ہیں۔

رپورٹ میں جیل کے سخت اور جان لیوا حالات، سرکاری حکام کی طرف سے من مانی گرفتاری اور نظربندی، سیاسی قید یا نظربندی اور رازداری کے ساتھ من مانی یا غیر قانونی مداخلت کی نشاندہی کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے لیکن یہاں تشدد، تشدد کی دھمکیاں، یا صحافیوں کے خلاف بلاجواز گرفتاریاں یا مقدمہ چلانا، سوشل میڈیا کی تقریر پر مقدمہ چلانے کے لیے مجرمانہ توہین کے قوانین کا استعمال کرنا عام ہے جبکہ یہاں آزادی اظہار رائے اور میڈیا سمیت انٹرنیٹ کی آزادی پر پاپندی عائد ہے۔

جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت غیر سرکاری تنظیموں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی فنڈنگ، یا آپریشنز اور پناہ گزینوں کی بحالی پر حد سے زیادہ سخت قوانین نافذ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version