Advertisement

ازبکستان کا افغان طالبان کو قبضے کے دوران آنے والے طیارے واپس کرنے سے انکار

ازبکستان کا افغان طالبان کو قبضے کے دوران آئے طیارے واپس کرنے سے انکار

ازبکستان کا افغان طالبان کو قبضے کے دوران آئے طیارے واپس کرنے سے انکار

ازبکستان نے افغان طالبان کی گزشتہ برس پیش قدمی کے دوران سابق سرکاری پائلٹوں کیجانب سے لائے گئے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر واپس کرنے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس طالبان کے برسراقتدار آنے کے دوران سابق سرکاری فوجیوں کی جانب سے لائے گئے ہیلی کاپٹرز اور طیارے امریکا کی ملکیت ہیں اس لئے انہیں امریکی مرضی کے بغیر طالبان کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

ازبک صدر شوکت مرزائیف کے ایک سینئر مشیر عصمت اللہ ارگاشیف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں امریکا سابق افغان حکومت کی مالی امداد کررہا تھا، امریکا نے ہی ان ہیلی کاپٹرز اور طیاروں کی ادائیگی کی ہے، اس لئے ہم اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مکمل طور پر امریکی انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ ان کے ساتھ کیا کرتا ہے۔

گزشتہ برس طالبان کے برسراقتدار آنے کے دوران افغان فضائیہ کے درجنوں پائلٹس بڑی تعداد میں ہیلی کاپٹرز اور جنگی و تربیتی طیارے ازبکستان اور تاجکستان لے گئے تھے۔

صرف ازبکستان میں سابق افغان فوج کے زیر استعمال 50 ہیلی کاپٹرز اور 4 طیارے آئے تھے۔

Advertisement

امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان میجر روب لاڈوک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تاجکستان اور ازبکستان کا طالبان کو طیارے واپس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ طیارے ازبکستان اور تاجکستان کے ساتھ مشترکہ علاقائی سیکیورٹی تعاون کے نتیجے میں موجود ہیں۔

دوسری جانب طالبان کا اصرار ہے کہ طیارے افغان عوام کی ملکیت تھے، انہیں افغان حکومت کے حوالے کیا جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version