Advertisement

عمران خان حکومت کے خاتمے پر افغان طالبان کا بھی موقف سامنے آگیا

عمران خان حکومت کے خاتمے پر افغان طالبان کا بھی موقف سامنے آگیا

عمران خان حکومت کے خاتمے پر افغان طالبان کا بھی موقف سامنے آگیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر روس کے بعد اب افغان طالبان نے بھی اپنا موقف پیش کردیا ہے۔

گزشتہ برس طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نے ہر فورم پر افغانستان کے مسائل اور مقامی ثقافت کی روشنی میں ان کے حل کو اجاگر کیا۔

پاکستان ہی کی کوششوں سے اسلام آباد میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں افغانستان کو درپیش مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔

عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد اب طالبان حکومت نے بھی اپنا موقف پیش کردیا ہے۔

اس حوالے سے افغان طالبان حکومت کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہے کہ افغان حکومت دونوں ممالک کے درمیان اچھے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی خواہاں ہے۔

Advertisement

انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران کا افغانستان اور پاکستان کے تعلقات پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب افغان تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی بحران افغانستان کے عوام اور حکومت کے معاشی تعلقات کو متاثر کرے گا۔

سابق وزیر اعظم اور ان کی جماعت کا یہ موقف ہے کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکی سازش کارفرما ہے۔

پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے اس حوالے سے واسنگٹن میں پاکستان کے سفیر کی جانب سے بھجوائے گئے ایک مراسلے کے اہم مندرجات بھی اہم عسکری اور سیاسی حکام کے سامنے رکھے تھے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ امریکا نہیں چاہتا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھائے، آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھنے پر امریکی حکام نے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر روس نے پاکستان کا یومِ سیاہ قرار دیا تھا۔

Advertisement

اس کے علاوہ ایک ہفتہ قبل بھی روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا تھا کہ عمران کان کو ماسکو آنے کی سزا ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version