Advertisement

براعظم امریکا اور ایشیا پیسیفک ممالک میں ڈیجیٹل اثاثوں میں اضافہ

ایک سروے کے مطابق امریکی براعظم اور ایشیا پیسیفک خطے میں رہنے والے افراد نے پہلی مرتبہ کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثے خریدے ہیں۔ خریداری کے اس سلسلے کو کرپٹو کاروبار کے لیے بلاک بسٹر قرار دیا گیا ہے۔

امریکا میں کرپٹو کرنسی ایکسچینج جیمینئی نے اپنی تازہ سروے رپورٹ میں بتایا کہ 2021ء میں امریکا کے علاوہ لاطینی امریکا اور ایشیا پیسیفک کے ممالک میں رہنے والے ہزاروں افراد نے پہلی مرتبہ کرپٹو کرنسیوں کا استعمال کرکے ڈجیٹل اثاثے خریدے۔

جیمینئی ایکسچینج نے یہ سروے نومبر 2021ء سے فروری 2022ء کے درمیان کیا ہے۔ کرپٹو کرنسی کے کاروبار سے منسلک ماہرین نے 2021ء کو ایک شاندار سال قرار دیا۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینج جیمینئی نے سروے رپورٹ میں بیان کیا کہ اِن چار ماہ کے دوران امریکا، لاطینی امریکا اور ایشیا پیسیفک خطے کے بیس ممالک میں 30 ہزار افراد نے کرپٹو کرنسیوں کے ذریعے ڈیجیٹل اثاثے خریدے۔

Advertisement

جیمنیئی کی رپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کی خریداری کی بنیادی اور بڑی وجہ مختلف ممالک میں افراطِ زر کی بڑھتی شرح اور بعض ممالک کی کرنسیوں کی قدر میں کمی کا نتیجہ ہے۔

جیمینئی کے مطابق 2021ء میں 79 فیصد افراد نے کرپٹو کرنسی خریدی کیونکہ ان کا تعلق ان ممالک سے تھا جہاں کی کرنسیوں کی قدر ڈالر کے مقابلے میں پانچ سے زائد مرتبہ کم ہوئی تھی۔

مثلاً ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے میں ساڑھے سترہ فیصد کمی ہوئی۔ اسی طرح انڈونیشی روپے کی قدر 2011ء سے لے کر 2020ء تک پچاس فیصد کم ہو چکی ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس براعظم یورپ میں 17 فیصد افراد نے ڈیجیٹل اثاثے خریدے۔ کرپٹو کرنسی کے ماہرین رواں برس یورپ میں کرپٹو کرنسیوں کی خریداری پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں ایک بِٹ کوائن کی قیمت 68 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور یہ اب تک کی ریکارڈ بلند ترین سطح ہے جبکہ کرپٹو کرنسی مارکیٹ کی مجموعی مالیت بھی 3 ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version