جنوبی افریقہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 300 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن اور اُس کے گرد و نواح میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے صحت کے سربراہ نے مقامی نیوز اسٹیشن کو بتایا کہ منگل کو 250 سے زائد لاشیں مردہ خانے میں موصول ہوئی تھیں۔
جس کے بعد ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان نے بدھ کو اس بات کی تصدیق کی کہ ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر ڈربان اور اس کے اطراف میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔
جنوبی افریقہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی مقدار حالیہ 48 گھنٹوں کے دوران 450 ملی میٹر تک پہنچ چکی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی کے صوبہ کازولوناٹال میں بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان ہوا، سیلابی ریلوں کی زد میں آکر کئی گھر اور پل تباہ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اس سیلاب کو ایک “تباہی” اور “آفت” قرار دیا ہے، اور کہا کہ پل گر گئے ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں، 600 سے زائد گھر تباہ ہوگئے، لوگ مر چکے ہیں یہ بہت بڑے تناسب کی تباہی ہے۔
جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا کہ یہ تباہی موسمیاتی تبدیلی کا حصہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے اسے ہم مزید ملتوی نہیں کر سکتے۔
مئیر میکسولیسی کاوندا نے کہا ہے کہ امدادی اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں علاقے میں پھنس جانے والے افراد کی مدد کے لئے مسلسل کام کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ہمیشہ آب و ہوا کے بحران کے باعث بگڑتی ہوئی طوفانی بارشوں اور سیلاب کا شکاررہا ہے، 1995 میں سیلاب سے 140 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News