Advertisement

سوئیڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے اعلان پر احتجاج

یورپی ملک سوئیڈن میں قران پاک جلانے کے اعلان پر ہنگامے پھوٹ پڑے

یورپی ملک سوئیڈن میں قران پاک جلانے کے اعلان پر ہنگامے پھوٹ پڑے

یورپی ملک سوئیڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے اعلان کے بعد مسلمانوں اور انتہا پسندوں کےدرمیان ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک سوئیڈن میں مسلمانوں اور انتہاپسندوں کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ان جھڑپوں کا آغاز انتہا پسندوں کی جانب سے نعوذ بااللہ قرآن پاک کو جلانے کے اعلان کے بعد ہوا جس میں 12 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ہنگاموں کا آغاز جمعہ کی شام اس وقت ہوا جب وسطی سوئیڈن کے علاقے اوریبرو میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ کے قرآن پاک جلانے کے ارادے کے خلاف مسلمانوں نے مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد پولیس کی چار گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ احتجاج کا سلسلہ تیسرے دن تک بھی جاری ہے۔

اوریبرو میں افراتفری کے مناظر کی فوٹیج اور تصاویر میں پولیس کی کاروں کو جلاتے ہوئے اور مظاہرین کو ہنگامہ آرائی میں پولیس افسران پر پتھر اور دیگر اشیاء پھینکتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پولیس پارٹی اسٹریم کرس کے زیر اہتمام مظاہرے کی اجازت منسوخ نہیں کرے گی کیونکہ سوئیڈن میں ایسا کرنے کے لیے آزادی ہے۔

Advertisement

پولیس کے بیان پر دوبارہ کشیدگی پھیل گئی اور 100 سے زائد  نوجوانوں نے پولیس پر پتھر پھینکنا شروع کردیے جبکہ کاروں، ٹائروں اور کوڑے دان کو بھی آگ لگا دی گئی۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج کا سلسلہ کئی شہروں تک پھیل گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version