Advertisement

پائلٹ کی طبیعت ناساز ہونے پر اناڑی مسافر نے کیسے جہاز لینڈ کیا؟

فلوریڈامیں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب جہاز کے پائلٹ کی اچانک طبیعت ناساز ہونے پر اناڑی مسافر کوجہاز لینڈ کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم مسافر اپنی حاملہ بیوی کو دیکھنے ایک نجی طیارے ’سیسنا 208 کاروان‘ کے ذریعے بہاماس سے فلوریڈا جارہا تھا۔

اسی دوران ایک ناقابل یقین لمحہ پیش آیا جب جہاز کے پائلٹ  کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی اطلاع مسافر نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو دی۔

مسافر نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو بتایا کہ یہاں ایک سنگین صورتحال ہے،میرے جہاز کے پائلٹ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

ایئرٹریفک کنٹرولر نے مسافر سے جہاز کی پوزیشن کے بارے میں معلوم کیا لیکن  مسافر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم، میں بس اپنے سامنے فلوریڈا کا ساحل دیکھ سکتا ہوں۔

Advertisement

تاہم مسافر نے اڑان بھرنے کا کوئی تجربہ نہ ہونے کے باوجود  ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مدد سے سیسنا لائٹ طیارے کو بحفاظت لینڈ کرلیا۔

Advertisement

ہوا بازی کے ایک ماہر  کا کہنا ہے کہ چھوٹے ٹربو پراپ ہوائی جہازوں جیسے کہ سیسنا 208 کاروان کا صرف ایک پائلٹ کے ساتھ پرواز کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، خاص طور پر جب  نجی پرواز ہو۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے تصدیق کی  ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
Next Article
Exit mobile version