ملکہ برطانیہ کا 59 برس میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب منسوخ

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 59 برس میں پہلی مرتبہ آج پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب نہیں کریں گی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کا 59 برس میں پہلی مرتبہ آج پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ولی عہد شہزاہ چارلس خطاب کریں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کو چلنے میں دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ وہ آج پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔
ملکہ برطانیہ کے اعزاز میں پارلیمنٹ کے افتتاحی سیشن میں تخت خالی رہے گا جبکہ وہ تقریب ونڈو سرکاسل میں ٹی وی پر دیکھیں گی۔
رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب میں ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ ان کے بیٹے شہزاہ ولیم بھی پارلیمنٹ میں موجود ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر میں خفیہ دروازہ کیوں بنوایا؟ ملکہ کی زندگی کا ایسا راز جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ نے اس سے قبل 1959 اور1963 میں بھی پارلیمنٹ سے خطاب نہیں کیا تھا کیونکہ ان سالوں میں شہزادہ اینڈریو اورشہزادہ ایڈورڈ کی پیدائش ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

