Advertisement

نئی دہلی کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا

نئی دہلی: نئی دہلی کی ایک عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیری حریت رہنماؤں کے خلاف سیاسی انتقام پر مبنی تازہ کارروائی میں نئی دہلی میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے آج غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن  فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ان کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق این آئی اے کی عدالت کے خصوصی جج پروین سنگھ نے حکام کو یاسین ملک کی مالی حالت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ ان پر عائد کئے جانے والے جرمانے کی رقم کا تعین کیا جاسکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔

اس سے قبل جے کے ایل ایف کے چیئرمین نے اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف لگائے گئے جھوٹے الزامات کوچیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کہ قبل ازیں عدالت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، سید صلاح الدین، ایڈووکیٹ شاہد الاسلام، الطاف احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، راجہ معراج الدین کلوال ، پیر سیف اللہ اور تاجر ظہور احمد وٹالی اوردیگر کے خلاف بھی باضابطہ طور پرفرد جرم عائد کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version