Advertisement

فائرنگ کے بڑھتے واقعات، کینیڈا میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

فائرنگ کے بڑھتے واقعات، کینیڈا میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

فائرنگ کے بڑھتے واقعات، کینیڈا میں اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے بعد کینیڈا نے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں شہریوں کے لیے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں کے لیے اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیکساس فائرنگ کے بعد نیا بل متعارف کرایا ہے  جبکہ اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کیا ہے۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ یہ قانون نافذ ہونے کے بعد کینیڈینوں کے لیے کہی بھی ہینڈ گن رکھنا، خریدنا، منتقل کرنا یا در آمد کرنا غیر قانونی ہوجائے گا۔

اس پریس کانفرنس میں کینیڈا میں شوٹنگ سے متاثر ہونے والوں کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ’اگر کوئی واقعی ہتھیار رکھنا چاہتا ہے تو اسے مکمل طور پر ناکارہ بنانا ہوگا۔

تاہم پابندی سے شوٹنگ مقابلوں، سیکیورٹی گارڈز اور اولمپک ایتھلیٹس کو مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے پہلے ہی 1500 سے زائد قسم کے فوجی طرز کے ہتھیاروں پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ انہوں نے اس حوالے سے جانچ کو بھی مزید بڑھادیا ہے۔

Advertisement

کینیڈا میں پبلک سیفٹی کے وزیر بل بیئر کا کہنا تھا کہ اکثر ہتھیاروں کو امریکہ سے ملک میں منتقل کیا جاتا ہے، نئی قانون سازی مجرمانہ سزاؤں میں اضافہ کرکے اسمگلنگ سے لڑے گی اور سرحدی اقدامات کو مزید بڑھائے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ کینیڈا نے ان اقدامات کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکہ کے شہر بفیلو، نیویارک کی گروسری کی دکان اور ٹیساس میں اسکول پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version