Advertisement

یوکرینی صدر کا مغربی ممالک سے جنگ رکوانے کا مطالبہ

یوکرینی صدر کا مغربی ممالک سے جنگ رکوانے کا مطالبہ

یوکرینی صدر کا مغربی ممالک سے جنگ رکوانے کا مطالبہ

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک سے جنگ رکوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس کے ساتھ کھیل بند کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے مغربی ممالک پر تنقید میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق زیلنسکی کی تنقید میں اضافے کی اہم وجہ ان ممالک کا روسی تیل پر پابندیوں کے معاملے میں سست روی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

دوسری جانب روسی افواج نے یوکرین کے مشرق میں واقع دو اہم شہروں سائیویروڈونٹسک اور لیسچانسک کا محاصرہ کررکھا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا جمعرات کو اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یوکرین ہمیشہ آزاد رہے گا اور یہ ٹوٹ نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ’لیکن اس وقت سوال صرف یہ ہے کہ ہمارے لوگوں کو اپنی آزادی کی اور روس کو ہمارے خلاف اس کی بے حسی سے عبارت جنگ کی کتنی قیمت چکانی ہوگی‘۔

Advertisement

انہوں نے روس کے خلاف پابندیوں کے معاملے پر یورپی ممالک کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک روس پر پابندیوں کے منصوبے کو کیوں روکنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک کے درمیان ابھی تک روس پر تیل کی درآمد سمیت دیگر پابندیوں کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جبکہ ان کے درمیان مشاورت کا چھٹا دور جاری ہے۔

ہنگری پہلے ہی اپنے مخصوص اقتصادی چیلنجز کو بنیاد بناکر اس منصوبے کی مخالفت کرچکا ہے۔

تاہم اس حوالے سے زیلنسکی نے سوال اٹھایا ہے کہ یورپین یونین کو اس منصوبے پر اتفاق رائے کے لیے مزید کتنے ہفتے درکار ہیں؟

یاد رہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کو تین ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ روس نے شروع میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کو نشانہ بنایا تھا تاہم اب وہ صنعتی اعتبار سے اہم مشرقی ڈونباس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version