Advertisement

افغانستان میں عید الفطر کے دن بس میں دھماکہ، خاتون جاں بحق

افغانستان میں عید الفطر کے دن بس میں دھماکہ، خاتون جاں بحق

افغانستان میں عید الفطر کے دن بس میں دھماکہ، خاتون جاں بحق

کابل: افغانستان کا دارالحکومت عید الفطر کے دن بھی دہشتگردوں سے محفوظ نہ رہ سکا اور اس مرتبہ دہشتگروں نے بس کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عیدالفطر کے دن بس میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں رمضان المبارک کے وسط اور آخری عشرے میں ہونے والے بم دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بروز جمعہ کو کابل کی مسجد میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد نمازی شہید ہوگئے تھے جبکہ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی تھی۔

مسجد میں ہونے والے دھماکے کی اقوام متحدہ اور اسلامی تاون تنظٰیم (او آئی سی) نے شدید مذمت کی تھی۔

او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ کا کہنا تھا کہ اندھا دھند اور بار بار حملے افغانستان میں سیکیورٹی کی غیر مستحکم صورت حال کی نشاندہی کرتے ہیں۔

دوسری جانب طالبان حکام کا موقف ہے کہ انہوں نے داعش کو شکست دے دی ہے لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ کابل حکومت کے لیے جہادی گروہ اب بھی سب سے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version