Advertisement

سلامتی کونسل، روس کا یورپی یونین کے ساتھ اجلاس میں شرکت سے گریز

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یورپی یونین کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں غیر معمولی اقدام کے طور پر شریک ہونے سے گریز کیا۔

اقوام متحدہ میں متعین روس کے سفیر نے اعلان کیا تھا کہ وہ یورپی یونین کی روس دشمنی اور روسو فوبک پالیسیوں کے خلاف ردعمل کے طور پر یورپی یونین کے ساتھ بدھ کے روز ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر رسمی اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

روسی نمائندے دمتری پولیانسکی نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ یورپی یونین کی پالیسی یہ ہے کہ وہ یوکرینی بحران کی آگ کو بجھانے کے لیے اس پر فعال طور پٹرول ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بدھ کو یورپی یونین کی سیاسی اور سلامتی کمیٹی کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یہ سالانہ اجلاس تقریباً تین برس بعد ہوا کیونکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے سبب 2019ء سے یہ اجلاس منعقد نہیں ہو سکا تھا۔

Advertisement

فرانس کے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یہ غیر معمولی اقدام اس کے اور اقوام متحدہ میں شراکت داروں کے درمیان بگڑتے تعلقات کی علامت ہے۔

اے ایف پی نے ایک اور مغربی سفارت کار کے حوالے سے کہا ہے کہ یاد نہیں پڑتا کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے سلامتی کونسل کے کسی اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہو۔

واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد سے روس اور اقوام متحدہ میں بعض رکن ممالک کے درمیان تعلقات تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے ایک روس کو انسانی حقوق کونسل سمیت اقوام متحدہ کے کئی اداروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version