Advertisement

پولیس کی نا اہلی یا غفلت، بندر تھانے سے اہم قتل کیس کے ثبوت لے اڑا

بھارت میں پولیس کی نااہلی اور غفلت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست  راجستھان میں پولیس نے قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے سامنے عجیب و غریب وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک بندر کیس میں جمع کیے گئے شواہد لے کر بھاگ گیا  ہے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ بندر کی جانب سے پولیس کی تحویل سے چوری کی جانے والی اشیاء میں قتل کا ایک ہتھیار (چاقو)  بھی شامل ہے۔

پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ مذکورہ کیس کے شواہد بیگ میں موجود تھے اور بیگ بندر اٹھا کر غائب ہوگیا ہے۔

 2016 میں ریاست راجستھان کے دارالحکومت میں ششی کانت  نامی ایک شخص کا قتل ہوا تھا جس کی لاش تین دن بعد ملی تھی۔

Advertisement

مقتول کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاج کیے جانے پر معاملہ عدالت میں سماعت کے لیے مقرر ہوا تھا۔  ہائی کورٹ کی جانب سے کیس کا فیصلہ آنے کی توقع ہی تھی کہ پولیس نے شواہد گم ہونے کا الزام بندر پر عائد کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version