Advertisement

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الفطر

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الفطر

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الفطر

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک بھی آج عید الفطر منائیں گے۔

گذشتہ روز سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد آج مملکت میں عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ مسجد الحرام میں آج عید الفطر کی نماز ادا کی گئی جس میں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت گورنر مکہ نے شرکت کی۔

Advertisement

مسجد نبوی ﷺ میں بھی آج عید الفطر کی نماز ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی عید کی نماز ادا کی گئی۔

عید الفطر کے موقع پر دو سال بعد آج سعودیہ عرب کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مکمل گنجائش کے ساتھ عید کی نماز ادا کی گئی ہے۔

          طویل عرصے بعد آج برطانیہ میں بھی ایک ہی دن عید منائی جائے گی جس پر مسلم کمیونٹی کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ چاند رات پر ایشیائی بازاروں میں کافی گہما گہمی اور رش دیکھا گیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکہ، کینیڈا اور یورپی ممالک میں بھی آج عید منائی جائے جبکہ بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا میں کل عید ہوگی۔

Advertisement

دوسری جانب پڑوسی ملک افغانستان میں گذشتہ روز ہی عید الفطر منائی جاچکی ہے ، طالبان حکومت نے یکم مئی بروز اتوار کو ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ چاند کی رویت دیکھنے کے لیے گذشتہ روز پاکستان میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں آج مطلع صاف تھا، کسی بھی علاقے سے چاند کی کوئی مصدقہ شہادت موصول نہیں ہوئی ہے، عید الفطر 3مئی بروز منگل کو منائی جائے گی۔

Advertisement

تاہم صوبہ خیبر پختونخوا میں آج سرکاری سطح پر عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ آج صوبے کی بیشتر مساجد میں عید کی نماز بھی ادا کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
Next Article
Exit mobile version