Advertisement

دنیا بھر میں کورونا سے کتنی اموات ہوئیں، عالمی ادارہ صحت کا ہولناک انکشاف

دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات سے متعلق عالمی ادارہ صحت نے ہولناک انکشاف کردیا۔

عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعدادرپورٹ ہونے والی تعداد سے 3 گنا زیادہ ہے۔

جنوری 2020 سے دسمبر 2021 کے آخر تک کورونا سے عالمی ادارہ صحت کو رپورٹ کی جانے والی اموات کی سرکاری تعداد تقریباً 54 لاکھ تھی۔

تاہم اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ 2021 کے آخر تک کورونا  سے ایک کروڑ 49 لاکھ سے زائد اموات ہوئیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہونے والی اموات اعدادو شمار سے 10 گنا زیادہ ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس سے حقیقتاً  47 لاکھ اموات ہوئیں تاہم  صرف پونے 5  لاکھ اموات ظاہر کی گئیں۔

Advertisement

صرف یہی نہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت، مصر، میکسیکو اور چند دیگر ممالک میں بھی کورونا اموات کی تعداد کم بتائی گئی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا  گیا ہے کہ اب تک جن اموات کو شمار نہیں کیا گیا ان میں سے تقریباً نصف بھارت میں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version