Advertisement

عازمین حج کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حج برائے سال 2022  کے لیے سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کردی۔

سعودی سول ایوی ایشن نے  دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج  کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا ہے عازمین حج کی عمر 65 سال سے کم ہونا  بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل سعودی سول ایوی ایشن نے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی۔

سعودی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر سعودی وزارت صحت کے قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

Advertisement

سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کو نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version